بہت پرانے اور خولدار درختوں کے کھو کھلوں میں الّو بیٹھے نحوست و ادبار کی درد بھری داستان سنا رہے تھے ۔
( ۱۸۹۱ ، یوسف ونجمہ ، ۶۴ ) ۔
مینار ۔ ۔ ۔ کے پہلو انحنائی ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور ان پر ایک بڑا خول دار پیاز نما پتھر ہوتا ہے ۔
( ۱۹۶۴ ، تمدن ہند پر اسلامی اثرات ، ۳۷ ) ۔
مولسکا خول دار ( سیپی والے ) حیوانوں کی ایک بڑی جماعت ہے ۔
( ۱۹۴۰ ، حیوانیات ، ۲۲ ) ۔