( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۰۴ نتائج (۰سیکنڈ )
بُدّھی
مہاتما گوتم بدھ سے منسوب ، بدھ مذہب کا پیرو .
بَدْھیا
۱. وہ بیل یا جانور جو مادہ کے کام کا نہ رکھا گیا ہو یعنی جس کے بیضے نکال دیے یا مسمل کر بیکار کر دیے گئے ہیں .
۲. وہ بیل جو بیشتر بوجھ ڈھونے یا رہٹ کھینچنے میں کام آئے .
۳. دو شاخوں کا چھوٹ گنا جو نہایت میٹھا ہوتا ہے .
۴. ہیجڑا ، خواجہ ، نامرد .
بَدْھیا اَٹَکْنا
رک : بدھیا بیٹھنا .
بَدْھیا بَیْٹھنا
چلتے چلانے کام کا بالکل معطل ہوجانا ، دوالا نگل جانا ، سخت نقصان ہونا .
بَدْھیا کَرْنا
۱. بیل یا کسی جانور کے خصیے نکلوا دینا .
۲. نامرد کرنا .
بَدْھیا مَری تو مَری آگْرہ تو دیکھا / دیکھ لیا
اس کام کے لیے مستعمل جس میں نقصان زیادہ ہو اور نفع بہت معمولی سا ؛ نقصان ہوا پیزارے لیکن بات تو رہ گئی .
بِدْھیا
سوراخ کیا ہوا موتی .
بَدھْیانا
بدھیا کرنا ، جانوروں کے بیضے نکال دینا یا بیکار کردینا .
بَدھْیتَا
قتل یا موت کی سزاواری .
بَدُھیَہ
لائق قتل ، جس کے متعلق سزاے موت کا حکم ہو چکا ہو .
<
۷
۸
۹
۱۰
۱۱