اس کام کے لیے مستعمل جس میں نقصان زیادہ ہو اور نفع بہت معمولی سا ؛ نقصان ہوا پیزارے لیکن بات تو رہ گئی .
( ماخوذ : نجم الامثال ، ۹۲ )
تم طلسم کشائی کو نہیں آئے ہو ، تماشا دیکھنے آئے ہو ، چلو ، بدھیا مری تو مری آگرہ تو دیکھا .
( ۱۸۷۷، طلسم گوہر بار ، ۹۳ )
میرے چوٹ تو آئی مگر سمجھا چلو جان بچی لاکھوں پائے لنگڑے ہوگئے تو کیا ہرج ہے ڈربی تو جیت لی ، بدھیا مری تو میر آگرہ تو دیکھ لیا .
( ۱۹۲۸، مضامین فرحت ، ۱ : ۱۱۷ )