چلتے چلانے کام کا بالکل معطل ہوجانا ، دوالا نگل جانا ، سخت نقصان ہونا .
ہر سو تھا چماروں میں چرچا ہنس ہنس کر کہتے تھے چا کر
گھوڑے کی بدھیا بیٹھ گئی پھر پونی نے پالا مارا
( ۱۸۹۶ ، کلیات ظریف ، ۳ : ۴۰۰ )
لیکن جو یوں ہی بیرنگ کر دینے کی وبا پر جگہ پھوٹ نکلی تو بدھیا بیٹھ جائے گی .
( ۱۹۳۲ ، 'اودھ پنچ' لکھنو ، ۱۷ ، ۱۶ : ۱۰ )
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .