( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱۱   ۱۲   ۱۳   ۱۴   ۱۵   ۱۶   ۱۷   ۱۸   ۱۹       >
  1. گَھر کا آنگن ہوجانا

    ۱. گھر کا تباہ ہوجانا ، خانہ و یرانی ہونا ؛ کسی شخص کا بالکل برباد ہوجانا ، مفلس ہوجانا
    ۲. (بطور ظرافت) کسی عورت کے ہاں بچّہ یا بچّے ہوجانا
     

  2. گَھر کا بابا/ باوا آدَم نِرالا ہے

    ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے
     

  3. گَھر کا بامَن

    خاندان کا پرویت ، گرو ، پیشوائے دین ، برہمن
     

  4. گَھر کا بوجھ

    گھر کی ذمّہ داری.
     

  5. گَھر کا بوجھ اُٹھانا

    گھر کا انتظام کرنا ، امورِ خانہ داری کا سرانجام دینا ، گھر کا خرچ اپنے ذمّہ لینا ، اخراجات خانہ کی ذمہ داری قبول کرنا
     

  6. گَھر کا بوجھ پَڑْنا

    امورِ خانہ داری میں گرفتار ہونا ، گھر کے کام کاج میں مشغول ہونا.
     

  7. گَھر کا بوجھ سنبھالْنا

    رک : گھر کا بوجھ اُٹھانا ، گھر کا خرچ اپنے ذمے لینا ، گھر کے اخراجات کا کفیل ہونا
     

  8. گَھر کا بہادُر

    وہ شخص جو گھر میں شیر ہو
     

  9. گَھر کا بھاڑا

    کرایہ مکان .
     

  10. گَھر کا بھولا

    اپنے خاندان میں سب سے زیادہ بیوقوف ، سیدھا.