( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
بات جی کو لَگْنا
قول وغیرہ کا قابل قبول ہونا ، دل پر اثر انداز ہونا
بات جی میں بَیٹْھنا
رک : بات جی کو لگنا.
بات جی میں پِھرْنا
۱. رہ رہ کے یاد آنا.
۲. خیال ہونا کہ معلوم ہے مگر زبان پر جاری نہ ہونا.
بات جی میں ڈالْنا
بات سمجھانا ، کسی کا کسی کے دل میں کوئی خیال یا یقین پیدا کر دینا.
بات جی میں گَڑْنا
۱. رک : بات جی میں بیٹھنا.
۲. بات کا ناگوار گزرنا ، جیسے : اس دن تمھاری بات جی میں نہ گڑ گئی ہوتی تو میں ضرور تمھارے بیٹے کی شادی میں شریک ہوتا.
بات جی میں نَہ رَہْنا
۱. بات کو چھپا نہ سکنا.
۲. کپٹ نہ رہنا ، جیسے : تمھیں وقتی طور پر غصہ تو آجاتا ہے مگر بات جی میں نہیں رہتی.
بات جُھٹالْنا
کسی بات کی صداقت سے انکار کرنا ، بات کی تردید کرنا.
بات جَھنڈے پَر چَڑھانا
( کسی کی ) برائی یا عیب کو مشہور کرنا.
بات جُھوٹی پَڑْنا
بات غلط ثابت ہونا.
بات چَبا جانا
(کسی امر کو نظر انداز کرنے کےلیے) کچھ کہتے کہتے رک جانا اور نہ کہنا.
<
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
۱۸
۱۹
۲۰
>