( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶۹۹ نتائج (۰سیکنڈ )
سَُواد ہونا
۱. کسی سواری میں بیٹھ کر جانا ، سواری کے جانور پر چڑھنا .
۲. روانہ ہونا ، رُخصت ہونا ، جانا.
۳. طاری ہونا ، حاوی ہونا ، مُسلّط ہونا .
۴. نَر کا مادّہ پر چڑھنا ، جُفتی کھانا ، جماع کرنا (”پر“ کے ساتھ) .
سِوار
(دکھنی) موضع یا کشت کا آخری کنارہ
سِوار
ایک گھاس جو تالاب میں اُگتی ہے اور پانی پر تیرتی ہے .
سُوارَت
کارآمد ، بامقصد .
سُوارَت کَرْنا
کام میں لانا ، اِستعمال میں لانا ، اِستعمال کرنا .
سُوارَت ہونا
اچّھے استعمال میں آنا ، کامیاب ہونا ، سُودمند ہونا ، مبارک ہونا ، ٹِھکانے لگنا .
سُوارَتْھ
رک : سوارت .
سَوارْنا
سَن٘وارنا ، سَجانا ، خُوبصورت بنانا .
سَوارَہ
رک : سوار .
سَواری
۱. سوار ہونا ، کسی جانور یا گاڑی وغیرہ پر چڑھ کر یا بیٹھ کر سفر کرنے کا فن ، سواری کرنے کا ہنر .
۲. سواری کا جانور یا چیز مثلاً گاڑی وغیرہ جس پر سوار ہوا جائے ، مرکب .
۳. سوار ، راکب.
۴. وہ سواری جسکے جلو میں بہت لوگ ہوں ؛ جلوس .
۵. (احتراماً) کسی کی ذات مراد لی جاتی ہے (”کی“ کے ساتھ).
۶. کُشتی کا ایک دان٘و ؛ حریف کی پیٹھ پر سوار ہونا .
۷. ہمرکابی ، ہمراہی ، جُلو میں ہونا .
۸. حضرت امیر خسرو کی ایجاد کردہ ڈھولک اور طبلے کی ایک تال ، اس تال میں چار ضرب کے بعد وقفہ برابر ہے .
۹. (مجازاً) آمد ، تشریف آوری .
۱۰. پردہ نشین عورت بمعنی بیگم ، بیوی (اُردو میں بصورتِ جمع مُستعمل ، سواریاں) جیسے ”سید صاحب تو تشریف لے آئے لیکن ابھی تک اُن کے گھر کی سواریاں نہیں آئیں گھر میں اِنتظار ہو رہا ہے“
<
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
۱۸
۱۹
۲۰
>