( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱۲   ۱۳   ۱۴   ۱۵   ۱۶   ۱۷   ۱۸   ۱۹   ۲۰       >
  1. گَھر کا بھید جبھیں پایا ، چوک پورن کو ڈھکنا آیا

    چھوٹی چھوٹی باتوں اور معمولی چیزوں سے گھر کی حیثیت ظاہر ہوجاتی ہے
     

  2. گَھر کا بھیدی

    وہ شخص جو گھر کے سارے راز جانتا ہو ، اندرونی معاملات سے آگاہ ، رازدان.
     

  3. گَھر کا بھیدی لَنْکا جائے

    رک : گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے.
     

  4. گَھر کا بھیدی لَنْکا ڈھائے

    رازدار کی دُشمنی پڑا نقصان پہنچاتی ہے اس موقع پر مستعمل ہے جب کوئی رازدار فتنہ برپا کردے ، رامائن کے قصّے کی طرف تلمیح ہے جس میں راون نے رام کو لنکا کے قلعے کی تسخیر کا بھید بتادیا تھا.
     

  5. گَھر کا پرسیّا اَندھیری رات

    اپنوں کی مدارات اپنوں میں ، اپنا آدمی دینے والا ہو تو خوب رہتا ہے
     

  6. گَھر کا پِیر

    خاندانی مرشد ، پیشوا ؛ (کنایۃً) اپنا ، نسبتی ، جیسے : گھر کے پیروں کو تیل کا ملیدہ (کہاوت).
     

  7. گَھر کاٹ کھانے / کاٹنے ، کو دَوڑْتا ہے / کاٹے کھاتا ہے

    ایسے موقع پر مستعمل جب دل غمگین ہونے کی وجہ سے گھر بھیانک اور ویران معلوم ہو ، پریشانی میں کوئی چیز بھی اچھی نہیں لگتی ، گھر میں رہنے سے وحشت ہوتی ہے.
     

  8. گَھر کاٹْنا

    گھر لُوٹنا ، گھر کا روپہ پیسہ تباہ برباد کردینا.
     

  9. گَھر کاٹے کھانا

    مکان میں جی نہ لگنا ، گھر میں گھٹن یا الجھن محسوس ہونا.
     

  10. گَھر کا جوگی جوگڑا

    رک: گھر کا جوگی جوگنا ، الخ.