( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۰۷ نتائج (۰سیکنڈ )
داغ اَنْدازی
گھوڑوں وغیرہ کے داغنے کاعمل.
داغ آنا
اِلزام آنا ، عیب لگنا ؛ داغ دھبَہ لگ جانا ، نِشان پڑجانا.
داغ بالائے داغ
صدمے پر صدمہ ؛ مُصیبت پر مُصیبت ؛ داغ پر داغ.
داغ ِ بَنْدَگَی
غُلامی کا ٹِیکا ، غُلامی کا نِشان جو آقا اپنے غُلام اور بان٘دیوں کے جِسم پر داغتے تھے.
داغ بَیْٹھنا
زخم بن جانا ؛ داغ پڑ جانا ، داغ لگنا.
داغ بیل
۱. (i) خط یا نِشان جو سڑک یا کِیاری وغیرہ کے لیے بیلچے یا پھاوڑے وغیرہ سے کھانّچے ڈال کر بنایا جائے.
(ii) نِیو ، بُنیاد یا تقسیم کا نِشان جو علامت کے طور پر لگایا جائے . بُنیاد یا تقسیم کا خاکہ ، بُنیاد.
۲. ( کِسی چیز کا ) اِبتدائی خاکہ .
داغ بیل پَڑْنا
داغ بیل دالْنا ( رک ) کا لازم .
داغ بیل ڈالْنا / لَگانا
بُنیاد رکھنا ؛ اِبتدا کرنا ، پہل کرنا.
داغ بِیماری
( نباتیات ) پھلیوں اور پودوں اور پتّوں کی بِیماری جِس میں اِن چیزوں پر دھبّے پیدا ہونے لگتے ہیں ( Spect ).
داغ پانا
۱. صدمہ اُٹھانا ، رنج سہنا.
۲. حسد کرنا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>