اس ( مدرسۃ العلوم علیگڑھ ) کے چمن اور کِیاریوں کے خاکے . . . سڑکوں کی داغ بیل ، اِس کے گِرد چھوٹے چھوٹے پودوں کی باڑ . . . اور اِس کی مٹی ہم کو لاہور شالامار باغ اور لکھںؤ کے قیصر باغ سے زیادہ دِلکش اور دِلکُشا معلوم ہوتی ہے.
(۱۸۷۹ ، مقالاتِ حالی ، ۱ : ۱۳۲).
داغ بیلوں پر جھنڈیوں کی قطار جگہ جگہ موزوں کتبے ، بِیچ میں یُونین جیک کا جھنڈا لہرا رہا تھا.
(۱۹۲۱ ، مکاتیب مہدی ، ۲۳۲ ).
بیلچے یا پھاوڑے سے کھان٘چے مار کر داغ بیل یا خط کا نِشان ڈالتے ہیں.
( ۱۹۴۴ ، مٹی کا کام ، ۲۹ ).
آغاز . مُلک کے اچّھے لِکھنے والوں کی جُنبشِ قلم کے لئے کوئی ایسی داغ بیل ہاتھ آئے جو بلحاظ سنجیدگی فاضل پروفیسر کے دماغی آٹار سے مِلتی جُلتی ہو.
(۱۹۱۴ ، اِفاداتِ مہدی ، ۲۴۱ ).