دھریا جب او باغی نے سجدہ بے عار
کِیا داغ ِ فاخرج تے اُس داغ دار
خالص سِیماب کی چمک بہت وقت تک رہتی ہے لاکن جب اُس کو اور کسی معدن کے ساتھ مِلا کر پٹھئی بناتے ہیں تو جلد داغ دار یا زن٘گ آلود ہو جاتا ہے.
(۱۸۳۹ ، سِتَۂ شمسیہ ، ۶ ؛ ۱۳۸ ).
خاندانِ نا کٹو ایڈا ( Noctuidae ) کی انواع ایرئس انسالانا ( Eariasinisulana ) مغربی پاکستان میں اور اِس جنس کی نوع ایرئس فیبیا ( ) کپاس کے داغ دار ٹینٹوں کے کیڑون ( Spotted Bollworm of Cotton ) کے نام سے مشہور ہیں.
( ۱۹۷۱ ، حشریات ، ۱۰۰ ).
مُنجے کیتا اس داغ تھے داغدار
کِیا شہر کوں یُوں توں بے شہر یار
مُجھ سینہ داغ دار کا گلرو نے سیر کر
بولا کہ ہے جہاں میں یہ گُلزار انتخاب
مِلا ہے دِل بھی محبت سے داغ دار مُجھے
خُدا نے آنکھ بھی دی ہے تو اشکبار مجھے
لائی ہے بادِ صبا ، مُژدۂ فصلِ بہار
پھر تر و تازہ ہوا ، میرا دل داغدار
اِتنی بات ضرور تھی کہ ماں کی طرف سے داغ دار تھا.
( ۱۸۸۴ ، قصص ، ہند ، ۲ : ۷ )
جب وہ ناخلف نہ مانا تو یہ غیرت مند راجپوتن یہ نہ دیکھ سکی کہ اس کی کو کھ بغاوت سے داغدار ہو.
( ۱۹۱۲ ، مقالات شبلی ، ۸ : ۱۷۴ ).
اُس کی حسرتوں کے خُون سے کِس کِس کی آستین داغ دار ہے.
(۱۹۸۰ ، نذرِ حمید احمد خاں ، ۱۴۳ ).