داغ دوز (رک) کا کام یا منصب ؛ ( مجازاً) چارہ گری ، پیوند کاری.
اُٹھاؤں جِگر پر جو لالہ کا داغ
تو سرسبز ہو داغ دوزی سے باغ
(۱۸۵۹ ، حزن اختر ، ۱۱۵ ).
خیام کی خفیف مرمت مِثل داغ دوزی وغیرہ کے لئے عہدہ داران متعلقہ روپیہ کی حد تک اپنی نِگرانی میں بطور امانی کر سکیں گے.
(۱۹۲۳ ، اصول تنقیع ، حسابات ، ۱۵۳ ).
[ داغ + دوز (رک) + ی ، لاحقۂ کیفیت ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .