وہ نِشان جو لون٘ڈی اور غُلاموں کی تخصیص کےلیے لگائے جاتے ہیں . ( مجازاً ) غُلام ہونا.
سو اُس زنجیر زُلفاں سُوں کتاں کوں نو کرب ہے بند
مسا داغ ، غُلامی دے مَنجھے مجمر میں عنبر کو
(۱۶۱۱ ، قلی قطب شاہ ، ک ، ۲ : ۱۱۷ ).
فلک نے داغ غلامی اُن کا اپنی پیشانی پر جلایا ، اُس نے عالم میں آفتاب نام پایا.
(۱۸۴۶ ، تذکرۂ اہلِ دہلی ، ۱۱۸ )
[ داغ + غُلام ( رک ) + ی ، لاحقۂ کیفیت ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .