( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۴۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. دَس بِیس

    بہت سے ، کئی ، چند.
     

  2. دَس پانچ

    (دس بِیس کے مقابلے) تھوڑی تعداد ، چند ، کچھ.
     

  3. دَس پانچ کی لاٹھی ایک جَنے کا بوجھ

    چند لوگ مل کر ہی مدد کریں تو کسی کا کام یا ضرورت پوری ہوجاتی ہے.
     

  4. دَس پَو

    بان٘سوں کا اس طرح رکھنا کہ ایک پر ایک ایک اور دو پر پان٘چ پان٘چ دائرے میں نظر آئیں.
     

  5. دَس جُوتے آگے ہونا

    کسی کے کسی سے حقیر تر ہونے کے موقع پر بولتے ہیں.
     

  6. دَس جُوتے حُقّے کا پانی

    مشروط صورت میں کہتے ہیں کہ اگر فلاں کام شخص یا خود متکلم سے انجام نہ پایا یا نہ دے سکا تو بظور سزا اس کے دس جوتے لگائے جائیں اور حُقے کا پانی (جو نہایت بدبو دار اور مسموم بھی ہوتا ہے) پلایا جائے یعنی اس کی بُری سے بُری گت بنائی جائے.
     

  7. دَس دَس

    بہت زیادہ ، کثرت سے.
     

  8. دَس دِن چَلے اَڑھائی کوس

    سُست اور مجہول کی نسبت بولتے ہیں ، کاہلی اور سُستی.
     

  9. دَس دینگے دَس دَلائینگے دَس کا دینا ہی کیا

    دینا نہ لینا فقط زبانی جمع خرچ.
     

  10. دَس سیرا

    دس سیر وزن کا باٹ ؛ ایسا برتن جس میں دس سیر کھانا پک سکے.