مشروط صورت میں کہتے ہیں کہ اگر فلاں کام شخص یا خود متکلم سے انجام نہ پایا یا نہ دے سکا تو بظور سزا اس کے دس جوتے لگائے جائیں اور حُقے کا پانی (جو نہایت بدبو دار اور مسموم بھی ہوتا ہے) پلایا جائے یعنی اس کی بُری سے بُری گت بنائی جائے.
بات میری نہ تو نے گر مانی
تجھ کو دس جوتے ، حُقّے کا پانی
(۱۹۲۰، عروج لکھنوی ، شاہد نامہ (ق) ، ۲ : ۳۳).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .