( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱۷   ۱۸   ۱۹   ۲۰   ۲۱   ۲۲   ۲۳   ۲۴   ۲۵       >
  1. گَھر کی بَلا گَھر ہی میں

    وہاں کہتے ہیں جہاں کسی بیوہ عورت سے اس کے متوفی خاوند کا بھائی یا قریبی عزیز شادی کرلے.
     

  2. گَھر کی بِلّی

    پالتو بلی ؛ (کنایۃً) قریبی شخص ، گھر کا پروردہ.
     

  3. گَھر کی بَلّی اَور گَھر ہی میں شِکار

    گھر میں اپس کے جھگڑے فساد کے موقع پر کہتے ہیں.
     

  4. گَھر کی بَہُو

    بیٹے کی بیوی ؛ بہو.
     

  5. گَھر کی بی بی

    گھر کی مالکہ ، خاتونِ خانہ ، بیوی.
     

  6. گَھر کی بِیوی ساگ بَرابَر

    رک : گھر کی مرغی دال برابر.
     

  7. گَھر کی بیوی / بی بی ، بانڈنی / ہانڈْنی گَھر کُتّو جوگا

    جب گھر کی مالکہ اِدھر اُدھر پِھرے گی اور گھر میں نہ بیٹھے گی تو گھر میں کُتّے ہی لوٹیں گے.
     

  8. گَھر کی پُٹکی

    کسی بات کی خرابی یا ناپسندیدگی پر کہتے ہیں.
     

  9. گَھر کی پُٹکی باسی ساگ

    بیجا شیخی بگھارنے والے کے بارے میں مستعمل ، گھر میں دیکھو تو مٹّی کے برتن اور باسی ساگ کے سوا کچھ نہ نکلے گا باہر صرف شیخی ہی شیخی ہے.
     

  10. گَھر کی پُونجی

    ۱. ذاتی سرمایہ.
    ۲. گھر کی کُل کائنات ، سب سے عزیز ملکیت ، عزیز شے یا شخص.