( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۶۹ نتائج (۰سیکنڈ )
جُلاہَن / جُلاہِنی / جُلاہی
۱۔ جلایا (رک) کی تا نیث ۔
۲۔ جلاہ (رک) سے منسوب ، تراکیب میں مستعمل ۔
جُلاہَن / جُلاہِنی / جُلاہی گِرَہ
وہ گرہ جس میں پہلے تاگے کے ایک سرے پر کھسک گرہ لگائی جاتی ہے اور اس گرہ کے حلقے میں دوسرا سرا رکھ کر تاگا کس لیا جاتا ہے اور اس قسم کی گرہ کے استعمال میں یہ آسانی ہے کہ کتاب کی پشت پر تاگا خوب کسا جاتا ہے جس سے اجزا خوب مل جاتے ہیں اس کے بعد گرہ کو جز کے اندرونی حصے میں کھین٘چ لیا جاتا ہے ۔
جلا ہے
جلاہا (رک) کی جمع یا مغیرہ صورت ، ترا کیب میں مستعمل۔
جلا ہے کا بیگاری پَٹھان
نا ممکن بات ، کبھی نہ ہو سکتا
جلا ہے کا تِیر نَہو
جھوٹی بات نہ ہو ، مذاق نہ ہو
جلا ہے کا غُصّہ داڑھی پہ اُتَرنا
۱۔ غریب اور بے بس کا غصہ اپنے اوپر یا اپنے سے کمزوروں پر اترتا ہے ۔
جلا ہے کو لَگا تھا تِیر خُدا بَھلی کَرے
ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کوئی امر بیّن میں اخفا کرنا چاہے
جلا ہے کی جُوتی سپِاہی کی جوئے دَھری دَھری پُرانی ہوئے
جلاہا چلتا نہیں اور سپاہی گھر سے غیر حاضر ہوجاتا ہے
جلا ہے کی ڈاڑھی
نوک دار چھوٹی سی ڈاڑھی ، بکرے کی سی ڈاڑھی
جلا ہے کی طَرَح عِید بَکَرْعِید کوپان کھا لیتے ہیں
کبھی کبھی انہیں اچھی چیزیں نصیب ہوتی ہیں مطلب یہ ہے کہ بہت غریب ہیں
<
۱۹
۲۰
۲۱
۲۲
۲۳
۲۴
۲۵
۲۶
۲۷
>