( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۶۴ نتائج (۰سیکنڈ )
غَیرَت ِ چَمَن
رک : غیرتِ گلزار.
غَیرَت چُھو نَہِیں گَئی
انتہائی بے حیا ہے ، حددرجہ بے غیرت ہے.
غَیرَت ِ حُور
رشکہِ حور ، حور کر شرما دینے والی ، نہایت خوبصورت ، حور شمائل.
غَیرَت ِ خورْشِید
رشک آفتاب ، سورج کو شرما دینے والا ، بہت حسین.
غَیرَت دار
شرم والا ، صاحبِ حیا ، لاج رکھنے والا ، خود دار.
غَیرَت دار کو چلُّو بَھر پانی کافی ہے
جس شخص میں غیرت کا مادہ ہوتا ہے اس کے لیے تھوڑی توہین بھی بہت ہے.
غَیرَت دِلانا
شرم و حیا کے جذبے کو اُبھارنا ، شرمندہ کرنا ، خجل و منفعل کرنا.
غَیرَت دَہ
شرمندہ کرنے والا ، باعث رشک.
غَیرَت رَکْھنا
حیا رکھنا ، باحیا ہونا ، غیرت دار ہونا.
غَیرَت سے کَٹ جانا
بہت زیادہ شرمندہ ہونا ، نہایت خجل ہونا.
<
۲۰
۲۱
۲۲
۲۳
۲۴
۲۵
۲۶
۲۷
>