( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ پَر/پَہ ، مَہتاب چُھٹنا/چُھوٹنا
(خو ف یا شرم وغیرہ سے) منھ فق ہونا ، چہرے کا رنگ اُڑجانا ۔
مُنہ پَر مَوت بَرَسنا
چہرے پر موت کے آثار نمودار ہونا ، مرنے کے قریب ہونا ۔
مُنہ پَر مُوتنا
نہایت حقارت آمیز سلوک کرنا ، سب کے سامنے ذلیل کرنا ۔
مُنہ پَر/پَہ ، مُہر لگانا
۱۔ منھ بند کرنا ، چپ کرانا ، خاموش کردینا ۔
۲۔ خاموشی اختیار کرنا ، چپ ہوجانا ۔
مُنہ پَر/پَہ ، مُہر لگنا
منھ بند ہونا ، بولنے کی اجازت نہ ہونا ، کسی وجہ سے چپ ہونا ۔
مُنہ پَر مُہر لگی ہونا
منھ بند ہونا ، خاموش ہونا منھ بند ہونا ، خاموش ہونا
مُنہ پَر مُہر ہونا
رک : منھ پر مہر لگنا ، منھ بند ہوجانا ۔
مُنہ پَر / پَہ مِیٹھا ہونا
سامنے شیریں کلام ہونا ، منھ دیکھے کی مروت ہونا۔
مُنہ پَر / پَہ ناک نَہ ہونا
بے غیرت ، بے شرم ہونا ، ننگ و ناموس کا خیال نہ ہونا ، بے عزت ہونا۔
مُنہ پَر نَقاب ڈالنا
نقاب پہننا ؛ منھ چھپانا ، پردہ کرنا ۔
<
۲۱
۲۲
۲۳
۲۴
۲۵
۲۶
۲۷
۲۸
۲۹
>