( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۲۲   ۲۳   ۲۴   ۲۵   ۲۶   ۲۷   ۲۸   ۲۹   ۳۰       >
  1. نام کا نام

    شہرت ، چرچا ۔
     

  2. نام کا وَظِیفَہ

    کسی کے نام کو بار بار رٹنا ، کسی کی یاد ہر دم رہنا
     

  3. نام کا وَظِیفَہ پَڑھنا

    نام رٹنا ، کسی کو مسلسل یاد کرنا ۔
     

  4. نام کا وَظِیفَہ ہونا

    نام رٹا جانا ، مسلسل یاد کیا جانا ۔
     

  5. نام کا ہونا

    ۱۔ حصے کا ہونا ، حق کا ہونا ۔
    ۲۔یونہی دکھاوے کا ہونا ، برائے نام ہونا ، ظاہری طور پر ہونا ، کہنے کے لیے ہونا ۔
     

  6. نام کَٹانا

    رجسٹر سے نام خارج کرانا ؛ مدرسے وغیرہ سے تعلق ختم کر لینا ۔
     

  7. نام کَٹنا

    رک : نام کٹانا (رک) کا لازم ، نام خارج ہونا (خصوصاً مکتب سے) ۔
     

  8. نام کَر جانا

    ۱ ۔ (جائیداد وغیرہ) کسی کے نام لکھ جانا ، دے جانا ، حوالے کر دینا
    ۲ ۔ رک : نام کرنا ، شہرت حاصل کرنا ، یادگار چھوڑ جانا ۔
     

  9. نام کَرَن

    ۱ ۔ (ہنود) نام رکھنے کی رسم ، نام رکھنے کا عمل ، نام مقرر کرنے کا فعل ۔
    ۲ ۔ شہرت حاصل کرنا ، کوئی خطاب یا لقب اختیار کرنا
     

  10. نام کَرنا

    ۱ ۔ (i) شہرت پانا ، مشہور ہونا ، نام پیدا کرنا نیز بدنام ہونا ، رسوا ہونا ۔
    (ii) نام مشہور کرنا ، نام کو شہرت دینا ، ڈھنڈورا پیٹنا ۔
    ۲ ۔ کارِ نمایاں کرنا ، کارنامہ انجام دینا ۔
    ۳ ۔ یادگار چھوڑ جانا ، نشانی چھوڑ جانا ، یاد چھوڑ جانا ، ذکر باقی رکھنا ۔
    ۴ ۔ نام رکھنا ، نام تجویز کرنا ، نام سے پکارنا ، نام سے مشہور کرنا ، پکارنا ، کہنا ۔
    ۵ ۔ کسی پر الزام لگانا ، کسی کو ذمے دار ٹھیرانا ، نام لینا ، کسی کو قصور وار ٹھیرانا ۔
    ۶ ۔ کسی سے مخصوص یا وابستہ کرنا ، کسی کے سپرد کرنا ، کسی کو دے ڈالنا ۔
    ۷ ۔ جھوٹ موٹ کچھ کرنا ، دکھاوے کے لیے یوں ہی سا کچھ کرنا ، برائے نام کرنا ۔