( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ پَر ہَنسنا
کسی کی موجودگی میں اس کی ہنسی اُڑانا ۔
مُنہ پَر َہوائی / َہوائیاں اُڑنا / پِھرنا
حواس باختہ ہونا ، چہرے کا رنگ اڑ جانا ، منھ فق ہونا (عموما خوف سے) ۔
مُنہ پَر َہوائی / َہوائیاں چُھٹنا / چُھوٹنا
رک : منہ پر ہوائیاں اڑنا ۔
مُنہ پَڑنا
۱۔ کھانے میں آنا ، کھانے کے کام یا صرف میں آنا ، کھایا جانا ، کھانے پینے کی چیز ضائع نہ ہونا ۔
۲۔ پانو اُٹھنا ، جانے کو جی چاہنا ۔
۳۔ زبانوں پر آنا ، مشہور ہونا ، الم نشرح ہونا ۔
۴۔ حوصلہ ہونا ، جرأت ہونا ۔
مُنہ پَڑی
زبان زدِ خلائق ، مشہور ِخاص و عام ۔
مُنہ پَڑی اَور ہوئی پَرائی بات
بات منھ سے نکل جائے تو پرائی ہو جاتی ہے یعنی قابو سے باہر ہوجاتی ہے
مُنہ پَسار کَر / کے دَوڑنا
کسی چیز کے کھانے یا لینے کی خواہش میں منھ کھول کے دوڑنا ، منھ پھاڑ کر دوڑنا ، لالچ کرنا ۔
مُنہ پَسار کَر رَہ جانا
منھ پھاڑ کر رہ جانا ، متحیر رہ جانا ، حیران رہ جانا ، کسی چیز کی آرزو میں تکتے رہ جانا ۔
مُنہ پَسارنا
کھانے کی حرص میں منھ کھولنا ، لالچ کرنا ۔
۲۔ حیران رہ جانا ، ہکا بکا رہ جانا
مُنہ پَکّا پَکّا ہو جانا
(عور) چہرے پر پختگی ظاہر ہونا ، کنواری کے چہرے پر عورت پن جھلکنے لگنا ، بھولپن ختم ہونا ۔
<
۲۳
۲۴
۲۵
۲۶
۲۷
۲۸
۲۹
۳۰
۳۱
>