( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۰۷ نتائج (۰سیکنڈ )
داغ پَر/ پہ داغ دینا
صدمے پر صدمہ پہن٘چانا ، لگاتار مصیبت میں ڈالنا.
داغ پَر/ پہ داغ ہونا
صدمہ پر صدمہ ہونا ؛ مُصیبت پر مُصیبت پڑنا.
داغ پَڑْنا
۱. دھبّا پڑنا ، نِشان پڑنا.
۲. زخم پڑ جانا ، صدمہ پہن٘چنا.
داغ ِ پِسَر
بیٹے کے مرنے کا غم یا صدمہ.
داغ ِ پِلَنْگ
نِشان جو چیتے کی جِلد پر ہوتے ہیں.
داغ تازہ ہونا
۱. زخم پرا ہونا ؛ بُھولا ہوا غم یا صدمہ یاد آنا ، غم یا رنج کا عُود کر آنا.
۲. دبی ہوئی بدنائی یا رُسائی وغیرہ کی ازسرِ شہرت ہو جانا.
داغ ِ تَصْحیحَہ
۱. دفتر جہاں گھوڑوں پر نِشان لگائے جاتے ہیں.
۲. جائزے کا نِشان ( جس سے یہ جانا تھا کہ گھوڑا شاہی اصطبل سے تعلق رکھتا ہے ).
داغ ِ تَعْوِیذِ لَحَد
وہ نِشان جو قبروں پر بنائے جاتے ہیں.
داغ جانا
زخم مُندمل ہونا ؛ نِشان مِٹنا ؛ صدمہ دُور ہونا ، غم غلط ہونا.
داغ ِ جِبْہَہ سائی
وہ نِشان جو سجدہ کرنے کی وجہ سے ماتھے پر پڑ جاتا ہے ، عِبادت کا نِشان.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>