( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۶۷ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷       >
  1. قَرْض دار چھاتی پَر سَوار

    قرض دینے والا مقروض کو ہمیشہ دبائے رکھتا ہے (قرض دینے والا قرض خواہ کہالاتا ہے اور مقروض قرض دار) .
     

  2. قَرْض دار دَرَخْت

    اس درخت کو کہتے ہیں جو کسی دوسرے درخت پر اُگتا ہے اور اس کی جڑیں زمین میں نہیں ہوتیں وہ دوسرے درخت کی غذا میں حصّہ دار بن کر اس کو سکھاتا چلا جاتا ہے ، طفیلی پودا .
     

  3. قَرْض داری

    ۱. مقروض ہونا ، قرض چڑھا ہونا .
    ۲. مالی پریشانی.
     

  4. قَرْض دِہِنْدَہ

    ادھار دینے والا ؛ (عموماً) سود پر روپیہ قرض دینے والا.
     

  5. قَرْض دینا

    ۱. اُدھار دینا.
    ۲. قرض ادا کرنا
     

  6. قَرْض رَکْھنا

    (کسی کا) مقروض ہونا ، قرض دار ہونا.
     

  7. قَرْض رَہْنا

    اُدھار لیا ہوا روپیہ واپس نہ ہو سکنا
     

  8. قَرْض سے چُھڑانا

    قرض ادا کرکے (کوئی چیز) واپس لینا ؛ (قانون) روپیہ دے کر کسی کی جان پچانا
     

  9. قَرْض ِ عامَّہ

    وہ قرض جو ایک ملک دوسرے ملک سے لیتا ہے نیز وہ قرضہ جو حکومت عوام یا عوامی اداروں سے لیتی ہے.
     

  10. قَرْض کا بوجْھ اُتارْنا

    قرضِ ادا کرنا ، ادھار بے باق کرنا.