( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۷۴ نتائج (۰سیکنڈ )
نَصِیب پُھوٹ جانا / پُھوٹنا
قسمت بگڑنا ، تقدیر بگڑنا ، مصیبت آنا ، ادبار آنا ؛ برے لوگوں سے پالا پڑنا ؛ ُبرے گھر بیاہا جانا۔
نَصِیب پھوڑ دینا
بدنصیبی مول لینا ، قسمت خراب کر دینا۔
نَصِیب پھوڑنا
بدقسمتی مول لینا ، مقدر کو رونا ، تقدیر کو پیٹنا۔
نَصِیب پھیر دینا
نصیب پھرنا (رک) کا متعدی ، اچھے دن لانا ؛ قسمت بدلنا ؛ اچھی قسمت کو ُبری یا ُبری کو اچھی کر دینا۔
نَصِیب تِر جانا
قسمت بدل جانا ، اچھے دن آنا
نَصِیب ٹیڑھا ہونا
قسمت بری ہونا ، بدقسمتی ہونا۔
نَصِیب جاگ اُٹھنا
رک : نصیب جاگنا ، قسمت یاور ہونا ، قسمت کھلنا ؛ اچھا بر ملنا۔
نَصِیب جاگنا
رک : نصیب جاگنا ، قسمت یاور ہونا ، قسمت کھلنا ؛ اچھا بر ملنا۔
نَصِیب جاگنا
قسمت اچھی ہونا، بخت یاور ہونا ، قسمت کھلنا ؛ کامران ہونا نیز اچھا رشتہ ملنا۔
نَصِیب جَگانا
نصیب جاگنا (رک) کا تعدیہ ، بخت بیدار کرنا ، قسمت چمکانا۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>