( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. نَظَرَّیہ پاکَستان

    یہ تصور کہ متحدہ ہندوستان کے مسلمان ، ہندوؤں اور سکھوں اور دوسرے مذاہب کے لوگوں سے ہر لحاظ سے مختلف اور منفرد ہیں ۔ ہندوستانی مسلمانوں کی صحیح اساس دین اسلام ہے جو دوسرے سب مذاہب سے بالکل مختلف ہے ، مسلمانوں کا طریق عبادت کلچر اور روایات ہندوؤں کے طریق عبادت ، کلچر اور روایات سے بالکل مختلف ہے ، دو قومی نظریہ ، جس کے تحت پاکستان وجود میں آیا ، تصور پاکستان ۔
     

  2. نَظَرَّیہ تَحَرک

    (طبیعیات) یہ نظریہ کہ مادّے کے نہایت باریک اجزا مستقل حرکت میں رہتے ہیں اور اس مادّے کی حرارت ان اجزا کی حرکت کے مطابق ہوتی ہے ، اگر حرکت بڑھی ہوئی ہے تو حرارت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی
     

  3. نَظَرَّیہ تَحریف

    کسی متن کی اصلی اور واقعی زبان اور الفاظ میں بگاڑ یا تحریف ۔
     

  4. نَظَرَّیہ تَعلِیم

    نظام تعلیم کے بارے میں کسی مفکر تعلیم کے افکار و اصول ۔
     

  5. نَظَرَّیہ تَمَوّج

    (ہیئت) یہ تصور کہ جسم سے توانائی کی موجیں نکلتی ہیں جو بہت تیز رفتاری کے ساتھ حرکت کرتی ہوئی دیکھنے والے کی آنکھ پر اثر ڈالتی ہیں ۔ (Wave theory) ۔
     

  6. نَظَرَّیہ تَناقُض

    (منطق) دو قضیوں کا ایجاب و سلب میں اختلاف کہ ایک کو اگر سچا مانا جائے تو دوسرے کو جھوٹا ۔
     

  7. نَظَرَّیہ تَنَزّلاتِ سِتَّہک

    (تصوف و کلام) مراتب ستہ جس کا پہلا درجہ لاتعین یعنی احدیت یا ذات بحث ہے اس کے بعد مرتبہ وحدت جسے حقیقت محمدی بھی کہتے ہیں جو مرتبہ لاتعین سے ظاہر ہوا اسی مرتبہ وحدت سے مرتبہ واحدیت ظاہر ہوا جو مرتبہ تفصیل صفات ہے باقی تین مراتب احدیت کے مانند قدیم نہیں بلکہ تعنیات ہیں
     

  8. نَظَرَّیہ تَوحِید

    یہ عقیدہ کہ خالق و مالک کائنات اپنی ذات اور قدرت میں ایک اور لا شریک ہے ، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا یقین ، خدا کو ایک ماننے کا عقیدہ
     

  9. نَظَرَّیہ جَوہَریَّت

    (فلسفہ) یہ تصور کہ ایک ایسا جوہر جو غیر مادّی ، غیر فانی اور موجودات بالذات ہے ہر شخص کے ذہنی اعمال کی تہ میں ہے ۔
     

  10. نَظَرَّیہ حَیات

    زندگی کے بارے میں نقطہء نظر زندگی گزارنے کا طریقہء کار یا نظام ، ضابطہء حیات ۔