( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۴۹۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷       >
  1. نَو تیرَہ بائِیس بَتانا

    ۱۔ ٹال مٹول کرنا ، حیلے حوالے کرنا ، لیت و لعل کرنا ، اِدھر اُدھر کی باتیں کرکے ٹالنا (عموماً قرض کی واپسی کے تقاضے پر) ۔
    ۲۔ اِدھر اُدھر سے رقمیں ملاکر حساب پورا کر دینا
     

  2. نَو تیرَہ بائِیس نَہ بَتائِیے

    ٹالیے نہیں ، اس کے متعلق کہتے ہیں جو کسی سے اتفاق نہ کرے
     

  3. نَو تیرھی

    ایک قسم کا جوا جو پانسوں سے کھیلا جاتا ہے
     

  4. نَو جانتے ہیں ، چَھے جانتے ہی نَہیں

    کم علم ہیں ، نادان ہیں ، ناسمجھ ہیں ، بھولے ہیں (طنزاً مستعمل) ۔
     

  5. نَو جائَے دَس کِھلائے

    (عور) عمر ظاہر نہیں ہوتی ، عمر رسیدگی کے باوجود کم عمر لگتی ہے نیز تندرست و توانا ہے ۔
     

  6. نَو دِن چَلے اَڑھائی کوس

    بہت سست رفتار ، بہت سست ہے ۔
     

  7. نَو دَُوار

    نو دروازوں یا پھاٹک والا ، نو دروازوں کا
     

  8. نَو دَُوار

    بدن کے نو سوراخ ، دو نتھنے ، دو آنکھیں ، دو کان ، ایک من￿ھ ، ایک آلہء تناسل اور ایک مقعد
     

  9. نَو دو گِیارَہ َکرنا

    فوراً بھگادینا ، چلتا کرنا ۔
     

  10. نَو دو گِیارَہ ہونا

    دیکھتے ہی دیکھتے بھاگ جانا ، چلتا ہونا ، فرار ہوجانا ۔