ادھر فوجدار کی مدد کو میاں بدھو کو دے اور اُدھر مسخرے نے آؤ دیکھا نہ تاؤ گدھے پر سوار ہوکر غل مچاتا ہنستا ہنساتا یہ جا وہ جا ، نودو گیارہ ہوا ۔
(۱۸۹۲ ، خدائی فوج دار ، ۲ : ۳۶) ۔
مہری تو اپنا منتر پھونک تین تسلیمین کر نو دو گیارہ ہوئی ۔
(۱۹۱۵ ، سجاد حسین ، کایا پلٹ ، ۷۹)
ایک لسٹ میں ہمارے نام لکھا کے خود نودو گیارہ ہوگئے اور اب کہتے ہو پاکستان میں جگہ نہیں ہے ۔
(۱۹۵۰ ، جنم کہانیاں ، ۱۹۳) ۔
آپ کی اور آپ کے خاندان بھر کی چہیتی ہلمٹ لے کر نودو گیارہ ہوجائے ۔
(۱۹۹۱ ، کانا پھوسی ۱۷۵) ۔
