جیون توں یو جیو توں جن توں
بو جوت ، یو نورتن ، یو کھن توں
(۱۷۰۰ ، من لگن ، ۴) ۔
وہی جانے جو کوئی صاحب سخن ہے
دہن کے بیچ اس کے نورتن ہے
(۱۷۷۴ ، مثنوی تصویر جاناں ، ۳۵)
گلے میں ہیکل نورتن کی پڑی ہے ۔
(۱۸۰۲ ، باغ و بہار ، ۲۴۱) ۔
۲۔ ایک قسم (عموماً نوجواہر)کا زیور جو خصوصاً بازوؤںپر پہنا جاتا ہے نیز قیمتی ہار ۔
ہوں یاں ہو لٹ پٹ سٹ بٹ رنگ ترنگ
جے دیکھے بھولے من نورتن ناری انگ
(۱۵۹۹ ، کتاب نورس ، ۸۱) ۔
اجہوکن بنی لال کی نورتن
کلا کام نے سب کئے اپنے تن
(۱۷۵۲ ، قصہء کامروپ و کلاکام ، ۵۸) ۔
سجا ہاتھوں میں اپنے نورتن کو
جواہر سے بھرا سب تن بدن کو
(۱۷۹۷ ، عشق نامہ ، فگار ، ۱۰۹) ۔
نورتن بازو پہ جب وہ باندھ مہ پیکر اُوٹھا
لیلی شب نے رکھا پرویں کا پھر جھومر اُوٹھا
(۱۸۳۸ ، نصیر دہلوی ، چمنستان سخن ، ۳۳)
ایک شخص پیدا ہوا کہ ۔۔۔۔۔ بازوؤں پر نورتن بندھے تھے کمر میں زنجیر طلائی پڑی تھی اور زمرد کے پر بازوؤں پر لگے تھے ۔
(۱۸۹۰ ، طلسم ہوش ربا ، ۴ : ۱۰۵۶) ۔
دل کا نگینہ توڑ کر زیور بناؤ اس کا تم
بازو پہ باندھو نورتن اک اس طرف اک اُس طرف
(۱۹۳۲ ، کلیات شایق ، ۱۵۲) ۔
اہل ِدانش کی نظر میں بے ہنر جچتے نہیں
جوہری کیا خاک دیکھے نورتن تصویر کا
(۱۹۰۰ ، نظم دل افروز ، ۹۶) ۔
بازوؤں پر بھج بند اور نورتن ۔
(۱۹۷۴ ، وہ صورتیں الٰہی ، ۳۶) ۔
۳۔ (مجازاً) نو قابل اور یکتا آدمیوں کی مجلس ، جیسے اکبر باد شاہ کے دربار میں تھی : ابوالفضل ، فیضی ، خان ِخاناں ، مرزا کوکلتاش ، راجہ بیربل ، بیرم خان یا راجا مان سنگھ ، راجا ٹوڈرمل ، حکیم حمام ، حکیم ابوالفتح اور بکرماجیت کی مجلس :۔ دھنوتری ؛ کشپنک ؛ امرسنگھ شنکو ؛ دیتال بھٹ ، گھٹکرپر ، کالیداس ، وررُچی اور واہہہ مہر ۔
چھین لو اکبر سے تاج و تخت دل کیا مال ہے
نورتن سے بڑھ کے کوئی قوت بازو نہیں
(۱۸۳۶ ، ریاض البحر ، ۱۳۹) ۔
جو بازوؤں پہ نگینے ہیں داغ چیچک کے
عقیق و لعل وہ اکبر کے نورتن میں نہیں
(۱۸۷۸ ، سخن بے مثال ، ۵۸)
وہ جواہر بے بہا اُس کے دربار کی زیب و زینت کا باعث تھے جو وکرماجیت کے نورتن کو مات کرتے تھے ۔
(۱۹۱۲ ، خیالات عزیز ، ۳۴) ۔
اکبر اعظم کے نورتن اور اس کے مذہبی مصاحبوں ۔۔۔۔۔ کے بارے میں آگاہ کر رکھا تھا۔
(۱۹۹۰ ، اکابرین تحریک پاکستان ، ۱۶) ۔
۴۔ (کنا یۃ ً) سفید چمکیلے دانت ، سرخ ہونٹ اور زبان ، گفتگو وغیرہ (معشوق کے دہن کی تعریف میں مستعمل) ۔
وہی جانے جو کوئی صاحب سخن ہے
دہن کے بیچ اس کے نورتن ہے
(۱۷۷۴ ، مثنوی تصویر جاناں ، ۳۵)
۵۔ (ہیئت) نو سیارے ، نو گرہ (ہندوؤں میں نو جواہر ، نو سیارے فرض کیے جاتے ہیں) ۔
لگے موم باتیاں کنچن کے لگن
کنچن کے لگن نورتن کے گگن
(۱۵۶۴ ، حسن شوقی ، د ، ۱۲۲) ۔
۔ کچے امچور کی پرتکلف چٹنی جس میں نمک مرچ اور دوسرے مسالوں کے ساتھ کشمش ، چھوارے اور ادرک کا اضافہ کر کے قند اور سرکے کی چاشنی میں رچاتے ہیں چونکہ یہ چٹنی دورسی ہونے کی وجہ سے بہت خوش ذائقہ اور عام پسند ہوتی ہے اس لیے اس کا نام نورتن رکھ لیا گیا ہے (عموماً چٹنی کے ساتھ دوسرے نورتن
پکوان سے تخصیص کے لیے مستعمل)
بوں میں پلاؤ تھا ، کسی میں ۔۔۔۔۔ اچار چاشنی دار ، بیچ کی سرا کا ، نورتن چٹنی انواع و اقسام کی اغذیہء لذیذ چنی ہوئی تھیں ۔
(۱۸۸۰ ، فسانہء آزاد ، ۲ : ۳۱۷) ۔
جن لوگوں کو ان ڈھکو سلوں پر اعتقاد نہ تھا ، ان کی خاطر نورتن چٹنی اور میٹھے اچار سے کرتے تھے ۔
(۱۹۱۶ ، بازار حسن ، ۱۴۶) ۔
تیل کا اچار پوری کچوری سے اچھا معلوم دیتا ہے اگر نورتن چٹنی یا میٹھے اچار سے کھائے ۔
۱۹۸۳ ، لکھنؤکی تہذیب ، ۱۹۳)
۷۔ ایک وضع کا کھانا جس میں نو ترکاریاں ہوتی ہیں ؛ (عموماً) مختلف قسم کی کئی ترکاریاں ملا کر پکایا ہوا سالن
سات ترکاریاں ملی ہوئی بھی پکی ہیں اس کو نورتن کہتے ہیں
(۱۸۸۵ ، بزم آخر ، ۴۵) ۔
[ نو + رتن (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .