( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۴۳ نتائج (۰سیکنڈ )
نُور اَفگن
رک : نور افشاں ، روشنی پھیلانے والا ۔
نُور ُ ا لابصار
آنکھوں کی روشنی ؛ (مجازاً) بیٹا ، فرزند ۔
نُور ُ ا لانوار
۱۔ روشنیوں کی روشنی ، اُجالوں کا اُجالا ، بہت بڑی روشنی ۔
۲۔ نوروں کا نور ؛ مراد : خداوند تعالیٰ کی ذات ِپاک ، خداوند تعالیٰ کے لیے بطور اسم بولا جاتا ہے ۔
۳۔ (کنایتہ) سورج ، آفتاب ۔
نُور ُ البَصَر
نورعین ، بصارت ، آنکھوں کی روشنی ؛ (کنایتہ) بیٹا ، فرزند ۔
نُور ُ السَّمٰوات
آسمانوں کا نور ؛ (کنایتہ) خداوند تعالیٰ کی ذات ِپاک ۔
نُور ُ العَین
آنکھوں کی روشنی ، نور چشم ؛ (مجازاً) بیٹا ، لخت جگر ، فرزند ۔
نُور العُیُون
رک : نورالعین ۔
نُور الہُدا /الہُدیٰ
نورِ ہدایت ، ہدایت کی روشنی ، نجات کا راستہ ؛ (کنایتہ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی ذاتِ پاک ۔
نُور ِ اِلہٰی
۱۔ خدا کا نور ، نورِ حق ۔
۲۔ (کنایتہ) ڈاڑھی
نُور ِ اِیزَدی
(رک : نورِ الٰہی) خداوندتعالیٰ کا نور ، نورِ حق ، نورِ معرفت .
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>