( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۶ نتائج (۰سیکنڈ )
نیزَہ بَردار
۱۔ جو نیزہ اُٹھائے ہوئے ہو ، بھالا بردار سپاہی ۔
۲۔ راجاؤں کا نشان (جھنڈا) لے کر چلنے والا (سپاہی)
نیزَہ پھینکنا
کسی نشانے یا دشمن کو بھالا مارنا ، نیزے سے حملہ کرنا ۔
نیزَہ جَمانا
نیزہ مارنا ، نیزے سے حملہ کرنا ۔
نیزَہ چَڑھانا
رنگین جھنڈیوں والے بانس ایک بزرگ سید مدار سالار کی درگاہ پر لے جانا ۔
نیزَہ چَلنا
نیزوں سے لڑائی ہونا ؛ جنگ ہونا ۔
نیزَہ خَتائی
عمدہ نیزہ ؛ اعلیٰ برچھی
نیزَہ خِطّی
خط (ملک بحرین کی ایک بندرگاہ)کا نیزہ جو عمدہ سمجھا جاتا ہے ؛ عمدہ نیزہ جو بالکل سیدھا ہوتا تھا ۔
نیزَہ دار
۱۔ (لفظا ً) نیزہ رکھنے والا، نیزے والا ؛ نیزہ باز ، نیزہ بردار ۔
۲۔ (قدیم) سوا نیزے پر آیا ہوا ، نہایت روشن (آفتاب) ۔
نیزَہ دُوسَر
دو دھاری برچھی
نیزَہ ذُوسِناں
دو دھاری نیزہ
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>