خط (ملک بحرین کی ایک بندرگاہ)کا نیزہ جو عمدہ سمجھا جاتا ہے ؛ عمدہ نیزہ جو بالکل سیدھا ہوتا تھا ۔
لوح سینہ پر مرے سو نیزئہ خطی لگے
خستگی اس دل شکستہ کی اسی بابت ہوئی
(۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۴۹۶) ۔
راستی نیزئہ خطی کی مزاجوں میں ہے
اور طبیعت میں ہے تلوار کا سارا کس بل
(۱۹۱۶ ، نظم طباطبائی ، ۳۶) ۔
[نیزہ + خط (علم) + ی ، لاحقہء نسبت]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .