۱۔ (لفظا ً) نیزہ رکھنے والا، نیزے والا ؛ نیزہ باز ، نیزہ بردار ۔
جنوں زدوں سے عداوت کو کوپلیں پھوٹیں
شکارِ فیل کو ترکانِ نیزہ دار آئے
(۱۸۷۲ ، مرآۃ الغیب ، ۳۱۶) ۔
۲۔ (قدیم) سوا نیزے پر آیا ہوا ، نہایت روشن (آفتاب) ۔
ایک عاشورا قیامت ہے نبی ﷺ کی آل کی
دیکہ تن سوں سر جدا جیوں آفتاب نیزہ دار
(۱۷۶۶ ، رضی (اردو شہ پارے ، ۱ : ۳۰۷)) ۔
[نیزہ + ف : دار ، داشتن = رکھنا ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .