( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گَھر مُوسْنا
گھر لُوٹنا ، گھر کا صفایا کرنا ، گھر میں چوری کرنا ، گھر پر جھاڑو بھیرنا.
گَھر میں
گھر کے اندر ؛ (مجازاً) بیوی ، اہلیہ.
گَھر میں اُتارْنا
گھر میں جگہ دینا ، گھر میں رکھنا ؛ کرایہ دار کو گھر میں لانا.
گَھر میں اُجالا ہونا
گھر میں اولاد ہونا ، اولاد سے روشنی ہونا.
گَھر میں اَللہ کا دِیا سَب ہے
گھر خوشحال ہے ، کسی چیز کی کمی نہیں.
گَھر میں اَناج نَہیں مُلْک کا کَریں راج
پاس کچھ نہیں شیخی بہت.
گَھر میں آگ لَگانا
گھر کو جلانا ، گھر کو تباہ و برباد کرنا ، نِیست و نابود کرنا.
گَھر میں آگ لَگْنا
گھر جلنا.
گَھر میں آنا
مکان میں داخل ہونا ؛ کسی سیّارے کا برج میں داخل ہونا ؛ پچیسی کی گوٹ کا کسی خانے میں آنا ؛ اپنی ذات کو فائدہ پہنچنا ؛ اپنے ہاتھ لگنا.
گَھر میں آئی تو بانکی پَگْڑی سِیدھی ہوئی
جب بیوی گھر میں آئی تو سب اینٹھ نکل گئی.
<
۲۸
۲۹
۳۰
۳۱
۳۲
۳۳
۳۴
۳۵
۳۶
>