( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۳۲   ۳۳   ۳۴   ۳۵   ۳۶   ۳۷   ۳۸   ۳۹   ۴۰       >
  1. نام َنگویا

    معمولی حیثیت کا ، جو کسی شمار میں نہ ہو ؛ معمولی آدمی
     

  2. نام نَُمُود

    لڑکیاں تو پرائے گھر کی ہیں جو کچھ اپنا نام نمود ہوگا اوس کی اسی بلند اقبال خاں سے امید کی جاتی ہے ۔
     

  3. نام نَوبَت ہونا

    سر سہرا ہونا (اصلاً نوبت نام ہونا ہے) ۔
     

  4. نام نَوِیسی

    لڑکے اور اس کے اجداد وغیرہ کے ناموں کی تحریر جو تحقیق ِحال کے لیے لڑکی والے کے ہاں بھیجی جائے ، ناموں کی فہرست ۔
     

  5. نام نِہاد

    ۱ ۔ نام کا ، دیکھنے کا ، ظاہری نیز جعلی ، جس کی بنیاد محض نام پر ہو ۔
    ۲ ۔ نامزد ، موسوم نیز طے شدہ ، مقررہ ، فطری ۔
    ۳۔ اندازے پر مبنی ، تخمینی ۔
    ۴۔ (فلسفہ / نفسیات) شعوری ، ادراکی ، ذہنی ۔
     

  6. نام نِہادی

    رک : نام نہاد ، جعلی ، مصنوعی ۔
     

  7. نام نَہ آنا

    نام معلوم نہ ہونا ، نام نہ جاننا ؛ زبان سے کسی نام کا ادا نہ ہونا ؛ کچھ نہ جاننا
     

  8. نام نَہ چھوڑنا

    نیست و نابود کرنا ، فنا کر دینا ، مٹانا ۔
     

  9. نام نَہ رَکھنا

    ۱ ۔ (i) نیست و نابود کر دینا ، بالکل مٹا دینا ، باقی نہ رکھنا نیز الزام نہ دینا ۔
    (ii) سب کچھ خرچ کر دینا
    ۲ ۔ نام بدل ڈالنا (شرط کے ساتھ ، دعوے کے طور پر مستعمل) ۔
     

  10. نام نَہ رَکُّھوں

    دعوے کا کلام ہے کہ اگر فلاں کام نہ کرسکوں تو اپنا نام نہ رکھوں ۔