( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۳۳   ۳۴   ۳۵   ۳۶   ۳۷   ۳۸   ۳۹   ۴۰   ۴۱       >
  1. نام نَہ رَہنا

    نشان نہ رہنا ، آثار باقی نہ بچنا ، مٹ جانا ۔
     

  2. نام نَہ َگویا

    (عو) یہ میرا نام ہے نہ میرا ذکر ہے ، وہ کس قطار شمار میں ہے (ضمیروں کے ساتھ اپنے اپنے موقع پر بولا جاتا ہے)
     

  3. نام نَہ لو

    ذکر نہ کرو ، کمال ِبیزاری یا نفرت کے موقعے پر کہتے ہیں ۔
     

  4. نام نَہ لینا

    ۱ ۔ نام زبان پر نہ لانا ، ذکر نہ کرنا ، تذکرہ نہ کرنا ؛ نہ دیکھنا ۔
    ۲ ۔ کسی کام کے کرنے کا ارادہ نہ کرنا ، نیت نہ کرنا ۔
    ۳ ۔ خواہش نہ کرنا ، نہ چاہنا ، تمنا نہ کرنا ، توبہ کرلینا ۔
    ۴ ۔ ترک کرنا ، خیال ترک کر دینا ، پاس نہ پھٹکنا ، قریب نہ جانا ۔
     

  5. نام نَہ ہونا

    ۱ ۔ وجود نہ ہونا ۔
    ۲ ۔ بالکل نہ ہونا ، مطلق نہ ہونا ، ذرا بھی نہ ہونا ۔
    ۳ ۔ شہرت نہ ہونا
     

  6. نام َنہِیں

    ۱ ۔ پتا نہیں ، سراغ نہیں ، بے نشاں ہے ، لامکاں ہے ۔
    ۲ ۔ اسم بامسمّٰی نہیں (اپنی بات پر زور دینے کے لیے کہتے ہیں) ۔
    ۳ ۔ (i) شہرت نہیں ، ذکر نہیں ، تذکرہ نہیں ، نام تک نہیں ہے ۔
    (ii) نام نہیں لیا گیا ہے ، کسی کا نام لے کر کچھ نہیں کہا گیا ۔
    ۴ ۔ ارادہ نہیں ، نیت نہیں ۔
    ـ۵ ۔ وجود نہیں ، بالکل نہیں ، بالکل باقی نہیں ہے ، ذرا بھی نہیں ہے ۔
     

  7. نام نیک رَفتَگاں ضائع مَکُن ، تا بباشد نام نِیکَت پائیدار

    (فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو لوگ مرچکے ان کے نیک ناموں کو ضائع نہ کر تاکہ تیرا نیک نام بھی باقی رہے
     

  8. نام نیک رَفتَگاں ضائع مَکُن ، تا بماند نام نِیکَت بَرقَرار

    (فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) اگلوں کی نیکیوں کو بھلا مت دو تاکہ آئندہ لوگ تمھیں بھی اچھے نام سے یاد رکھیں
     

  9. نام نیکی سے لینا

    کسی کو اچھی طرح یاد کرنا ، اچھی باتوں کے متعلق کسی کا تذکرہ کرنا
     

  10. نام وار

    مشہور ، معروف ، شہرت یافتہ ؛ نامور ۔