( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
نام و نِشان نَہ رَہنا
رک : نام و نشان باقی نہ رہنا
نام و نِشان نَہ ہونا
بالکل نہ ہونا ، مطلق نہ ہونا ، ذرا بھی نہ ہونا ۔
نام و ُنَمُود
۱ ۔ ظاہری شان ، دکھاوا ، ٹیپ ٹاپ ۔
۲ ۔ شان و شوکت ، شہرت ، عظمت ۔
نام و نَنگ
عزت ، آبرو ۔
نام وہ جو خُدا کَہوائے
نیک نامی اپنے منھ میاں مٹھو بننے سے نہیں ہوتی
نام ہو جانا/ہونا
۱ ۔ نام پر لکھا جانا ، کسی کی ملکیت بن جانا ، کسی کے نام پر جاگیر وغیرہ چڑھ جانا ۔
۲ ۔ شہرت ہونا ، واہ وا ہونا ، مشہور ہونا ۔
۳۔ بہانہ ہونا ، حیلہ بن جانا ؛ تذکرہ ہونا
۴ ۔ نام رکھا جانا ، لقب دیا جانا ، موسوم ہونا ، کسی نام یا لقب سے پہچانا جانا ، اسم ہونا نیز کہا جانا ، سمجھا جانا ۔
۵ ۔ نام لگنا ، سر لگنا ، ذمے پڑنا ، ذمہ داری ٹھہرنا نیز تہمت لگنا ۔
۶۔ قرار پانا ، تسلیم ہونا (فرہنگ آصفیہ) ۔
۷۔ شریک ہونا ، شامل ہونا
نام ہی کا ہونا
صرف کہنے کے واسطے ہونا ، برائے نام ہونا ۔
نام ہی نام رَہ جانا
صرف نام باقی رہ جانا ، صرف تذکرہ رہ جانا ، سب کچھ ختم ہو جانا ، کچھ نہ ہونا ۔
نام ہی نام کا
صرف دِکھاوے کا ، بے حقیقت ، بے اصل ، جعلی ۔
نام ہی نام ہونا
صرف کہنے کو ہونا ، فی الحقیقت کچھ نہ ہونا ، جیسی شہرت ہو ویسا نہ ہونا ، شہرت کچھ اور ہونا حقیقت کچھ اور ہونا
<
۳۵
۳۶
۳۷
۳۸
۳۹
۴۰
۴۱
۴۲
۴۳
>