مولوی صاحب نے فرمایا خبر بھی ہے کہ اس نام و نمود کی خاطر کتنے لوگ بے نام و نشاں ہوگئے ۔
(۱۹۲۰ ، جگ بیتی کہانیاں ، ۵۹)
بدنیتی یا نام و نمود کے لئے خرچ کرنے والا اس ناواقف کاشت کار کی طرح ہے جو دانہ کو کسی ایسی جگہ ڈال دے کہ وہ ضائع ہو جائے ۔
(۱۹۶۹ ، معارف القرآن ، ۱ : ۵۷۴)
نام و نمود اور ظاہرداری سے اُسے دور کا بھی علاقہ نہیں ۔
(۱۹۸۸ ، رسوا ، ایک مطالعہ ، ۲۷۹)
۱۸۵۷ء کے غدر کے بعد سے کوئی نیا شاعر بڑے نام و نمود کا سننے میں نہیں آیا ۔
(۱۹۰۹ ، مجموعہء نظم بے نظیر (دیباچہ) ، ۱۱) ۔
ضروری ہے کہ نئے شاعر کا استاد ایک طرف تو نام و نمود اور وقار والی ہستی ہو ۔۔۔۔۔ دوسری طرف نوجوان شاعر کی سرپرستی پوری طرح کرے ۔
(۱۹۸۶ ، نگار ، کراچی ، ستمبر ، ۳۴) ۔