جن سلطنتوں کا نام و نشان مٹ گیا ہے ان کا سراغ لگاتے ہیں ۔
(۱۸۹۱ ، محاسن الاخلاق ، ۵۹۷)
وسط ایشیا خراسان ، افغانستان اور شمال و مغربی ہند سے بودھ مذہب کا نام و نشان مٹ چکا تھا ۔
(۱۹۱۵ ، البیرونی ، ۱۸۴)
ہمیشہ کی طرح پہاڑ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا لیکن درخت کا نام و نشان مٹنے لگا ۔
(۱۹۸۲ ، بند لبوں کی چیخ ، ۶۷) ۔
اس خاندان کا نام و نشان مٹ گیا ۔
(۱۹۹۰ ، چاندنی بیگم ، ۱۸۰) ۔