( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۴۱ نتائج (۰سیکنڈ )
دَس گُنا / گُنی
دہ چند ؛ خلافِ توقع ؛ بہت زیادہ ، شِدّت اور کثرت کے اظہار کے لیے.
دَس گَھرا
۱. لڑکیوں کا ایک کھیل جس میں دونوں طرف دس دس گھر ہوتے ہیں.
۲. وہ بساط جس میں دس گھرا کھیلنے کے لیے خانے بنے ہوئے ہوں.
دَس گَھر مانگْنا
اِدھر اُدھر مان٘گتے پھرنا ، بھیک مان٘گْنا.
دَس لَین کا لَیمْپ
دس بَتی کی روشنی کا لیمپ.
دَس میں
دس بیس آدمیوں میں ، لوگوں میں ، لوگوں کے سامنے ، مجمع میں.
دَس نَکْٹوں میں ناک والا نَکُّو
بے عزتوں یا بے عقلوں میں رہ کر عِزّت یا عقل والا بھی بدنام ہو جاتا ہے.
دَس نَمْبَر کے بَدْمَعاش / دَس نَمْبَریا
مشہور بدمعاش یا سزا یافتہ ، عادی مجرم ، ایسا بدمعاش جس کا نام بار بار جرم کرنے کے سبب متعلقہ تھانے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ نمبر دس کے تحت درج ہو.
دَس نَہِیں اَٹْھارَہ ہیں
بہت زیادہ فائدہ حاصل ہونا ؛ حد سے زیادہ عیش و آرام ملنا.
دَس ہَزاری
رک : دہ ہزاری.
دِس
دِن.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>