( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۲ نتائج (۰سیکنڈ )
سَودا کَرْنا
۱۔ خرید و فروخت کرنا ، بھاؤ تاؤ کرنا ، قِیمت یا نِرخ چُکانا۔
سَودا لِیجْیے دیکھ کَر اَور روٹی کھایئے سیک کَر
مال دیکھ کر خریدنا چاہئے اور روٹی گرم کر کے کھانی چاہیے.
سَودا مول لینا
۱. سودا خریدنا ، گھریلو ضروریات کی چیزیں خریدنا.
۲۔ ذِمّہ داری سر لینا.
۳۔ جھگڑے میں پڑنا ، بکھیڑا مول لینا ، پریشانی میں پھن٘سنا۔
سَودا ہونا
خرید و فروخت کا معاملہ طے ہانا ، مول تول چُکایا جانا ، تاؤ بھاؤ ٹھہرایا جانا۔
سَودا
سیاہ ، کالا ؛ کالی عارت.
سَودا
۱۔ اخلاطِ اربعہ میں سے ایک سیاہ خلط کا نام (بلغم سوختہ یا صفرائے سوختہ) جس لا مقام تِلّی ہے۔ اس کے بڑھنے ، سے پاگل پن کے آثار ظاہر ہوتے ہیں (یہ طِبِّ یونانی کا تصوّر ہے)۔
۲۔ جنون ، دِیوانگی ، خبط.
۳۔ فریفتگی ، لگن۔
۴۔ دُھن ، خیال خواہش۔
۵۔ دِیوانہ ، عاشق ، جنونی.
سَودا اُتَرْنا
جنون ختم ہونا ، سر سے جن کا اُتر جانا۔
سَودا اُٹْھنا
کسی بات کی دُھن ہونا ، جنون کی حد تک شوق اُبھرنا۔
سَودا اُچَھلْنا
خبط سوار ہونا ، مالیخولیا کا زور ہونا۔
سَودا آمُود
جنونی ، دِیوانہ ، سودائی۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>