( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۸ نتائج (۰سیکنڈ )
عَرَْق فِشانی
پسینہ ٹپکانا ؛ محنت ؛ جفا کشی ، انتہائی مشقت.
عَرَْق کَـرانا
پسینہ نکلوانا ، پسینے میں تر کرانا ، نہلانا.
عَرَْق کَرْنا
پسینہ نکالنا ، پسینہ لانا.
عَرَْق کَشی
کسی چیز کی روح یا عرق کھین٘چنا ؛ شراب کشیدہ کرنا.
عَرَْق کے بِیچ ڈْوبنا
پسینے سے تر بتر ہونا ، شرم سے پانی پانی ہونا.
عَرَْق کھینچْنا
۱. بخارات کے ذریعے کسی چیز کا پانی کشید کرنا ، عرق کشید کرنا.
۲. طاقت کھین٘چ لینا ، جیسے : تمام جسم کا عرق کھین٘چ لیا.
عَرَْق ِ گُل / گُلاب
گلاب کا کشید کیا ہوا پانی.
عَرَْق گِیر
۱. وہ آلہ جس سے دواؤں کا عرق کشید کرتے ہیں.
۲. زین کی نیچے رکھنے کا نمدہ ، خوگیر ، پالان.
۳. وہ چیز جو چلم کے نیچے اس غرض سے رکھتے ہیں کہ تمباکو کا عرق اس میں رہے اور مے کے پانی کو خراب نہ کرے.
۴. پسینہ پوچھنے کا رومال ، عرق چیں.
عَرَْق گِیر
پسینے میں شرابور ، شرمندہ.
عَرَْق لانا
پسینہ نکالنا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>