( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۷ نتائج (۰سیکنڈ )
قَرْض کاڑْھ کرے بیوپار ، مہری سے جو رُوٹھے بھٹار ، بے بُلائے بولے درْبار یہ تینوں پشم کے یار
جو قرض لے کر روپے سے بیوپار کرے ، جو اپنی بیوی سے روٹھے جو دربار میں بلائے بغیر بولے سب بیوقوف ہیں
قَرْض کاڑْھ مَہْمانی
قرض لے کر مہمانی کرنا اچھی بات نہیں
قَرْض کاڑْھ مَہْمانی کی لونڈوں مار دِوانی / دِیوانی کی
۱. کسی نیک سلوک کا انجام بد ہونا یعنی جس شخص نے قرض وام کر کے کوئی کام کیا آخر اس کا یہ ہوتا ہے کہ تمام آدمیوں میں ذِلّت اور رسوائی حاصل ہوتی ہے
۲. غریب کے گھر دعوت ہو تو بچّے ماں کو بہت تن٘گ کرتے ہیں بار بار اچھی چیزیں مانگتے ہیں
قَرْض کاڑْھنا
قرض لینا
قَرْض کا کھانا اور پُھونس سے تاپْنا یکساں ہے
قرض کی چیز اور پھونس کی آگ نا پائیدار ہوتی ہے ، بے برکت ہے ، بے فائدہ ہے ؛ کچھ فائدہ نہیں ہوتا پر لاچاری کو کیا کرے
قَرْض کَرْلینا
مقروض ہو جانا .
قَرْض کَشی
قرض حاصل کرنا ، ادھار لینا.
قَرْض کی کیا ماں مَری / موئی ہے
قرض کہیں سے بھی مل سکتا ہے ایک جگہ سے نہیں تو دوسری جگہ سے
قَرْض کھانا
۱. اُدھار کھانا ، قرض لے کر واپس نہ کرنا.
۲. بُرا ماننا ، دان٘ت رکھنا ؛ جانی دشمن ہونا ؛ موت چاہنا
قَرْض گِیر
قرض لینے والا ، اُدھار لینے والا ، مقروض.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>