( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. مِہمان گَِرامی

    مہمان ِعزیز ، مہمانِ محترم ۔
     

  2. مِہمان مُدِ یر

    کسی رسالے کے مدیر کے علاوہ کوئی شخص جو کسی شمارے کا اداریہ لکھے ، عارضی مدیر ، خصوصی مدیر ۔
     

  3. مِہمان ناخواندَہ

    ایسا مہمان جسے مدعو نہ کیا گیا ہو ، بن بلایا مہمان ۔
     

  4. مِہمان ناخواندہ ہَدیۂ خُدا

    بن بُلایا مہمان خدا کی رحمت ہوتا ہے ۔
     

  5. مِہمان نامَہ

    وہ کتاب جس میں مہمانوں کے نام اور تاثرات درج ہوں یا کیے جائیں ، مہمانوں کی کتاب (انگ : Visitors Book) ۔
     

  6. مِہمان نَواز

    مہمان کی بہت خاطرمدارات کرنے والا، وہ شخص جو مہمان کی راحت و آرام کا بہت خیال رکھے ، مہمان پرور ۔
     

  7. مِہمان نَوازی

    مہمان کی خاطر تواضع ، مہمان کی آؤ بھگت ، دعوت ، ضیافت ، مدارات ۔
     

  8. مِہمان ہونا

    کسی کے ہاں قیام کرنا ، عارضی طور پر کہیں ٹھہرنا ؛ ناپائیدار ہونا ، عارضی ہونا ، بے ثبات ہونا۔
     

  9. مِہمانانَہ

    مہمانوں کی طرح کا ، مہمانوں والا ۔
     

  10. مِہمانی

    ۱۔ مہمان داری ، دعوت ، ضیافت ، مدارات ، میزبانی ۔
    ۲۔ خاطرداری ، استقبال ، آؤ بھگت ۔
    ۳۔ (مجازاً) لوازمات کے ساتھ غذا ، خوراک ، کھانا پینا ۔
    ۴۔ خوشی ، شادی ، تقریب ۔