مناسب تھی مجھے مہماں نوازی
منگائے میں نے کھانے امتیازی
وزیر ارسطو تدبیر کو تین دن اپنے پایہء تخت میں فخریہ ٹکاتا اور مراسم مہمان نوازی بصد تعظیم و تکریم بجا لاتا ۔
(۱۹۰۱ ، الف لیلٰہ ، سرشار ، ۲) ۔
نواب صاحب اپنی حیات تک بطور مہمان نوازی سلوک کرتے رہے ۔
(۱۹۳۶ ، تاریخ زبان و ادب اردو ، ۱۷۷) ۔
تم دیکھتے نہیں ہو کہ میں پورا ناپ کر دیتا ہوں اور میں سب سے زیادہ مہمان نوازی کرتا ہوں ۔
(۱۹۷۲ ، معارف القرآن ، ۵ : ۸۳) ۔
عربوں کے نزدیک مہمان نوازی حسن اخلاق کی علامت تھی ۔
(۱۹۹۵ ، اردو نامہ ، لاہور ، جولائی ، ۱۱) ۔