رضا لے جو مہمان داراں چلے
دعا شاہ کوں کر ہزاراں چلے
ملے داٹ جوں گھر میں مہماندار
ویں ایسے منے او بڑائی عیار
میں نے مہمان دار خاص تمھارے اور تمھارے لشکر کے لیے مقرر کیے ہیں ۔
(۱۸۴۲ ، الف لیلہ ، عبدالکریم ، ۱ : ۵) ۔
جناب پیغمبر خدا صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مہمان دار نہیں اس میں خیر نہیں ۔
(۱۹۰۶ ، الحقوق والفرائض ، ۲ : ۲۸۴) ۔
مہمان دار نے ایک جانب اشارہ کیا اور اس کی وضاحت کرنے لگا ۔
(۱۹۸۰ ، سفر نصیب ، ۳۷) ۔