گھر بلانا ، ضیافت کرنا ، عارضی طور پر اپنے گھر ٹھہرانا ، مہمان رکھنا۔
کب بادشاہ آتے ہیں گھر میں فقیر کے
کیونکر ُبلا کے یار کو مہمان کیجیے
(۱۸۳۶ ، ریاض البحر ، ۲۶۴) ۔
مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے
جوشِ قدح سے بزم چراغاں کئے ہوئے
(۱۸۶۹ ، غالب ، د ، ۲۲۵) ۔
پھر ایک دن تجھے اے برق میہماں تو کریں
مگر نیا کہیں تیار آشیاں تو کریں
(۱۹۲۴ ، نقوش مانی ، ۱۰۴) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .