( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. نَظَرَّیہ َذرّات

    (ہئیت) یہ نظریہ کہ روشن جسم سے ذرات نکلتے ہیں اور ان کے تیزی سے حرکت کرنے کی وجہ سے دیکھنے والے کی آنکھ پر اثر پڑتا ہے جس سے چیزیں نظر آتی ہیں ، یہ نظریہ اب متروک ہے (Corpuscular Theory) ۔
     

  2. نَظَرَّیہ َزمان

    معروف فلسفی ابوبکر محمد بن زکریا رازی کے فلسفہء ما بعد الطبیعات کا ایک جزو جس کے تحت وہ دنیا کی ابدیت سے انکار کرتا ہے ۔
     

  3. نَظَرَّیہ ساز

    نظریہ دینے والا ، اصول بنانے والا ، کسی نظریے کا خالق ۔
     

  4. نَظَرَّیہ سازی

    نظریہ دینا ؛ اصول قائم کرنا ۔
     

  5. نَظَرَّیہ سَحابی

    (ہیئت ) کائنات کے وجود میں آنے کے بارے میں ایک خیال کہ نظام شمسی اور تمام اجرام فلکی ابتدا میں ایک سحابیہ تھے اور اسی سے وجود میں آئے ہیں (Nebular Theory) ۔
     

  6. نَظَرَّیہ سَدِیمِیَّہ

    (ہیئت) یہ نظریہ کہ نظام شمسی اور اجرام سماوی ابتدائی طور پر ایک سحا بیے سے وجود میں آئے (Nebular Theory )
     

  7. نَظَرَّیہ ضِدَّین

    ہیگل کا یہ نظریہ ہے کہ ارتقا کے عمل میں ضد کے ساتھ تصادم پیدا ہوتا ہے اور اس طرح ارتقا کا عمل جاری و ساری رہتا ہے ۔
    یہ اصول کہ شدید ضرورت کے وقت جو کچھ ہونا چاہیے وہ کیا جائے خواہ وہ ناجائز یا غیر قانونی ہو
     

  8. نَظَرَّیہ ضَرُورَت

    اس کا جواز ۔۔۔۔۔ نظریہء ضرورت کے تحت قبول کیا جاسکتا ہے ۔
     

  9. نَظَرَّیہ عَدَمِیَّت

    یہ نظریہ کہ کائنات اور کل اشیا خود بخود وجود میں آگئیں ان کا کوئی خالق یا رب نہیں ہے ، دہریت ، خدا کو نہ ماننے کا فلسفہ ۔
     

  10. نَظَرَّیہ عِلَل

    (فلسفہ) ارسطو کا ایک نظریہ جس کے تحت ہر چیز یا واقعے کے چار عوامل یا محرکات علت مادی ، علت صوری ، علت فاعلی اور علت غائی ہوتے ہیں اور ان چاروں کی کار فرمائی کسی امر کے لیے لازم ہوتی ہے ۔