( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۴۹۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸       >
  1. نَو دو نُہ

    اﷲ تعالیٰ کے ننانوے نام ، نو دونہ ۔
     

  2. نَو راتر/راترک/راتری

    (ہندو) اسوج سدی کی پہلی سے نویں تک کے نو رات اور دن ؛ چیت اساڑھ اور ماگھ کے شکل پکش کے نو رات اور دن ؛ دیبی پوجا کے نو دن
     

  3. نَو رَتَن

    ۱۔ نو طرح کے جواہرات ، موتی ، ہیرا ، زمرد ، لعل ، نیم ، پکھراج ، مونگا ، لاجورد ، گومید (یاقوت) ۔
    ۲۔ ایک قسم (عموماً نوجواہر)کا زیور جو خصوصاً بازوؤںپر پہنا جاتا ہے نیز قیمتی ہار ۔
    ۳۔ (مجازاً) نو قابل اور یکتا آدمیوں کی مجلس ، جیسے اکبر باد شاہ کے دربار میں تھی : ابوالفضل ، فیضی ، خان ِخاناں ، مرزا کوکلتاش ، راجہ بیربل ، بیرم خان یا راجا مان سنگھ ، راجا ٹوڈرمل ، حکیم حمام ، حکیم ابوالفتح اور بکرماجیت کی مجلس :۔ دھنوتری ؛ کشپنک ؛ امرسنگھ شنکو ؛ دیتال بھٹ ، گھٹکرپر ، کالیداس ، وررُچی اور واہہہ مہر ۔
    ۴۔ (کنا یۃ ً) سفید چمکیلے دانت ، سرخ ہونٹ اور زبان ، گفتگو وغیرہ (معشوق کے دہن کی تعریف میں مستعمل) ۔
    ۵۔ (ہیئت) نو سیارے ، نو گرہ (ہندوؤں میں نو جواہر ، نو سیارے فرض کیے جاتے ہیں) ۔
    ۔ کچے امچور کی پرتکلف چٹنی جس میں نمک مرچ اور دوسرے مسالوں کے ساتھ کشمش ، چھوارے اور ادرک کا اضافہ کر کے قند اور سرکے کی چاشنی میں رچاتے ہیں چونکہ یہ چٹنی دورسی ہونے کی وجہ سے بہت خوش ذائقہ اور عام پسند ہوتی ہے اس لیے اس کا نام نورتن رکھ لیا گیا ہے (عموماً چٹنی کے ساتھ دوسرے نورتن پکوان سے تخصیص کے لیے مستعمل)
    ۷۔ ایک وضع کا کھانا جس میں نو ترکاریاں ہوتی ہیں ؛ (عموماً) مختلف قسم کی کئی ترکاریاں ملا کر پکایا ہوا سالن
     

  4. نَو ۔۔۔ رَتن پُلاؤ

    ایک قسم کا پلاؤ جس میں نو اقسام کے میوہ جات ڈالے جاتے ہیں ۔
     

  5. نَو رَتَن چَٹنی

    رک : نورتن معنی ۳ ۔
     

  6. نَو رَس

    ۱۔ (ہندو) نو قسم کی خوشیاں ، نوتاثرات ، نوجذبات جو یہ ہیں (۱) سنگار رس (۲) ہاسی رس (۳) کرن رس (۴) راؤور رس (۵) ویر رس (۶) بہانک رس (۷) ببہچہ رس (۸) اَد بہت رس (۹) سانت رس ۔
    ۲۔ علم عروض کے نو طریقے
     

  7. نَو رَنگ

    ایک پرند کا نام جس کے پروں میں نو رنگ ہوتے ہیں
     

  8. نَو کِیمُوسات

    (کاشت کاری) پیداوار کی ایک تقسیم جس میں زمیندار نو حصے اور کاشتکار چھ حصے لیتا ہے
     

  9. نَو سَپت

    رک : سولہ سنگھار
     

  10. نَو سَر کا

    (کنا یۃ ً) بہادر ، ہمت والا نیز دیو ، جن ۔