( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۴۷ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸       >
  1. چُوک

    ذرا، تھوڑا سا.
     

  2. چوک

    موٹر انجن میں کاربوریٹر کی ہوا بند کردینے کا عمل.
     

  3. چوک والْو

    موٹر انجن میں ہوا کی مقدار کم کرنے یعنی مکسچر کو رچ کرنے کے لیے کاربوریٹر کے حلق پر لگی ہوئی گول پتی ( یہ گول اگر تھوڑی ترچھی کردی جائے صرف تو ہوا کی آمد میں مزاحم ہوتی ہے).
     

  4. چوک

    ایک قسم کی لکڑیجو دواؤں میں کام آتی ہے.
     

  5. چَوکا

    ۱. چار کی تعداد ، چار گنا ، چار سے منسوب و متعلق.
    ۲. سامنے کے چار دانْتوں کا مجموعہ.
    ۳. (دندان سازی ) مصنوعی دانْتوں کا سیٹ ، بتیسی.
    ۴. چار یکساں چیزیں جو باہم پیوستہ اور برابر کی ہوں جیسے کنْویں کا چوکا.
    ۵. چوکوں ، مربع یا مستطیل نما ، چوکور.
    ۶. (ہندو) کھانا پکانے اور کھانے کی جگہ ، رسوئی.
    ۷. لکڑی کے بنے ہوئے چوکور تخت یا برابر برابر بچھے ہوئے چار تخت.
    ۸. رنگین آتے یا عبیر وغیرہ کی لکیروں سے بنائی ہوئی مربع جگہ جو سحر وغیرہ کرنےکے لیے بنائی جاتی ہے.
    ۹. (کرکٹ) گینْد پر بلے کی وہ زد جس سے گینْد میدان کی حد پار کر جائے ار نتیجے میں چار رن ملیں یا ایسی زد جس میں چار رن بنیں ، رک : چَوّا.
    ۱۰ . (سیف بازی) حریف پر ایک ہی وار میں چار ضربیں لگانے کا طریقہ یہ ضربیں دائیں بائیں کنپٹی اور دونوں پنڈلیوں پر لگائی جاتی ہیں.
    ۱۱. ایک دریا کا نام ؛ سیلاب ، طغیانی ، ایسا بہاؤ کہ دریا معلوم ہو.
    ۱۲. چار رومال جو ملے ہوئے ہوں ؛ ایک قسم کا برن ؛ ایک پیمانہ کا نام.
    ۱۳. زمین کا ایک مربع قطعہ ، ٹکڑا جہاں چوکور ٹکڑے بنا کر کھیتی کی جاتی ہے.
     

  6. چَوکا باسَن کَرْنا

    کھانے پینے کی جگہ کو صاف کرنا ، لیپنا پوتنا اور برتن وغیرہ دھونا.
     

  7. چَوکا باسَن ہونا

    چوکا باسن کرنا (رک) کا لازم.
     

  8. چَوکا بَرْتَن کَرْنا

    چوکا باسن کرنا.
     

  9. چَوکا چَڑھانا

    مصنوعی دانْت منْھ میں لگانا.
     

  10. چَوکا دینا

    ۱. لیپ پوت کر جادو ٹونا وغیرہ کرنے کے لیے جگہ تیار کرنا.
    ۲. لیپنا پوتنا ، صاف ستھرا کرنا.