( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گَھڑی ساعَت پَر ہونا
قریبِ مرک ہونا ، جاں کنی کی حالت میں ہونا ، کوئی دم کا مہمان ہونا.
گَھڑی ساعَت کا مَہْمان ہونا
مرنے کے قریب ہونا ، جاں کنی میں ہونا ، چند ساعت زندہ رہنا ، تھوڑی دیر کی زندگی باقی رہنا.
گَھڑی ساعَت کا نَقْشَہ ہونا
رک : گھڑی ساعت کا مہمان ہونا.
گَھڑی ساعَت ہونا
رک : گھڑی ساعت کا مہمان ہونا.
گَھڑی صاف کَرْنا
گھڑی کے پُرزوں سے مَیل صاف کرنا اور ان میں تیل وغیرہ ڈالنا.
گَھڑی کالَنگر
گھنٹے کا لٹکن یا رقاص ، پنڈولم.
گَھڑی کَل
وہ کل جس کی ساخت گھڑی کی سی ہو.
گَھڑی کُوکْنا
گھڑی میں کُوک بھرنا ، گھڑی کو چابی دینا ، گھڑی کو چالو کرنا.
گَھڑی کی چَوتھائی میں
(مزاحاً یا بطور مبالغہ) لمحے بھر میں ، فوراً سے بیشتر ، ابھی کے ابھی ، فی الفور.
گَھڑی گُزَرْنا
ایک ساعت گزر جانا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>